اردو

urdu

بنگلہ دیش کا سعودی عرب پر ڈرون حملے کی مذمت

By

Published : Mar 7, 2021, 8:07 PM IST

بنگلہ دیش نے حوثی باغیوں کے ذریعہ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابہا پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

bangladesh strongly condemns drone attacks targeting saudi arabia
بنگلہ دیش کا سعودی عرب پر ڈرون حملے کی مذمت

بنگلہ دیش کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے بلا اشتعال حملے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش اس طرح کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ اپنے اخوت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں جھڑپ، 100 سے زائد افراد ہلاک

خیال رہے کہ یمن اتحادی فوج اور سعودی محکمہ دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر چھوڑے گئے 8 بمبار ڈرون تباہ کر دیے ہیں۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details