اردو

urdu

افغانستان سے آیا کوئی بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں

By

Published : Aug 26, 2021, 3:26 PM IST

فورس کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان سے منگل کو دہلی پہنچے 78 مسافروں میں سے کوئی بھی کووڈ-19 سے متاثر نہیں ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

افغانستان سے منگل کو بھارت لائے گئے 78 افراد کو ہند تبت سرحدی پولیس کے مرکز میں کورنٹائن کیا گیا ہے، حالانکہ کورونا جانچ کے دوران ان میں سے کوئی بھی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔

فورس کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان سے منگل کو دہلی پہنچے 78 مسافروں میں سے کوئی بھی کووڈ-19 سے متاثر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو آئی ٹی بی پی کے چھاولا کیمپ میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: افغانستان پر طالبان کا قبضہ، حیدرآبادی کھانے پر اثر


واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بیرون ملک کے لوگ بڑی تیزی سے افغانستان چھوڑ رہے ہیں، طالبان نے پناہ گزینوں کے انخلا کی تاریخ 31 اگست مقرر کی ہے، جس کے لیے بیرون ملک اپنے طیاروں کے ذریعہ وہاں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے بھی دلچسپی دکھائی ہے اور خصوصی طیارہ کے ذریعہ درجنوں مسافروں کو بھارت پہنچایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details