اردو

urdu

چین میں کورونا وائرس کے 25 نئے کیسز

By

Published : Sep 4, 2020, 10:19 AM IST

چین میں کورونا کے 25 بیرونی کیسز سامنے آئے ہیں۔باہر سے آنے والے مریضوں کی تعداد 2553 ہوگئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے 25 نئے کیسز
چین میں کورونا وائرس کے 25 نئے کیسز

چین کے قومی صحت کمیشن نے جمعہ کے روز اپنی یومیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے آنے والے کیسز میں گوانگ ڈونگ سے 13، شنگھائی میں 5 ، گوانگشی اور شانسی میں دو اور تیآنجن ، فوزیان اور سچوان میں ایک ایک کیسز کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرونی تمام کیسز میں سے 2،364 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے اور 189 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

بیرونی کیسزمیں ابھی تک کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details