اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو

Pran Pratishtha ceremony invitation ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کوہلی کے علاوہ ایم ایس دھونی اور سچن تنڈولکر کو بھی اس تقریب کے لیے مدعو کیا جا چکا ہے۔

Pran Pratishtha ceremony of Ram Temple
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 8:30 PM IST

ممبئی: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو منگل کے روز اترپردیش کے ایودھیا ضلع میں 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب 'پران پرتیشٹھا' میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

کوہلی اس تقریب میں مدعو کیے جانے والے تازہ ترین کرکٹر ہیں۔ کوہلی کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اور ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو بھی اس اففتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اکشے کمار، کنگنا رناوت، ٹائیگر شراف، جیکی شراف، ہری ہرن، رجنی کانت، امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور رندیپ ہوڈا سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کو بھی ایودھیا میں رام مندر 'پران پرتیشٹھا' کی تقریب کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ رام مندر 23 جنوری سے عام لوگوں کے درشن کے لیے کھلا رہے گا۔

'پران پرتھیشٹھا' تقریب کے 22 جنوری دوپہر 1 بجے تک ختم ہونے کی امید ہے۔ تقریب کے بعد پی ایم مودی اور اس موقع پر موجود دیگر لوگ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ روایت کے مطابق نیپال کے جنک پور اور متھیلا کے علاقوں سے 1000 ٹوکریوں میں تحائف آئے ہیں۔ 20 اور 21 جنوری کو رام مندر کا درشن عوام کے لیے بند رہے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا کے مندر میں شری رام للا کے پران پرتیشٹھا کے سلسلے میں 11 روزہ خصوصی رسم شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی اس وقت افغانستان کے خلاف بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹیم انڈیا اور مہمان ٹیم بدھ کو مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details