اردو

urdu

ادھم پور: سڑک حادثے میں دو فوجی اہلکار کی موت

By

Published : Sep 29, 2020, 1:36 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے نرسو علاقہ میں آج صبح ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو فوجی اہلکار کی موت ہوگئی۔

ادھم پور:سڑک حادثے میں دو فوجی اہلکاری کی موت
ادھم پور:سڑک حادثے میں دو فوجی اہلکاری کی موت

ادھم پور کے نگر تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے نرسو علاقے میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں دو جوانوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک فوجی گاڑی وادی کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک ہائی وے کے نرسو علاقے کے قریب ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا، جس کے بعد گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں سوار کئی فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کی مدد سے ان زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران فوج کے دو جوانوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details