اردو

urdu

ڈوڈہ: دو گاڑیوں کے مابین تصادم، دو افراد زخمی

By

Published : Nov 16, 2021, 7:27 PM IST

اطلاع کے مطابق ایک مسافر بردار میٹاڈور بھرت سے ڈوڈہ کی طرف سے آرہی تھی تبھی نالوا نالے میں مخالف سمت سے آرہی اسکارپیو کے ساتھ تصادم کا شکار ہوئی۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے۔ جن کو علاج و معالجہ کے لئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

دو گاڑیوں کے مابین تصادم، دو افراد زخمی
دو گاڑیوں کے مابین تصادم، دو افراد زخمی

منگل کی صبح ضلع ڈوڈہ میں ڈوڈہ بھرت روڈ پر دو گاڑیوں کے مابین تصادم میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک میٹاڈور اور اسکارپیو کے درمیان پیش آیا۔

دو گاڑیوں کے مابین تصادم، دو افراد زخمی

اطلاع کے مطابق ایک مسافر بردار میٹاڈور بھرت سے ڈوڈہ کی طرف سے آرہی تھی تبھی نالوا نالے میں مخالف سمت سے آرہی اسکارپیو کے ساتھ تصادم کا شکار ہوئی۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے۔ جن کو علاج و معالجہ کے لئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:گاندربل: سڑک حادثہ میں 7 سالہ بچی کی موت

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ مخالف سمت سے آرہی اسکارپیو کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details