سری نگر:بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ کسی کو بلا وجہ گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ بعض علماء کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ اُن کو بھی موقع دیا جائے گا اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو اُن کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار کول نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ لوگوں کو سبھی سہولیات میسر رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ Ashok Kaul has said that scholars will not be arrested unnecessarily
یہ بھی پڑھیں:
علماء اور مبلغین کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہا کہ کسی کو بلا وجہ گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا:”اُن کو بھی موقع دیا جائے گا اور اگر وہ بے گناہ ہiN تو اُنہیں رہا کیا جائے گا۔“ قومی شاہراہ پر فروٹ سے لدی گاڑیوں کو روکنے کے بارے میں بھاجپا لیڈر نے کہا کہ اگر سڑک بند ہے تو اس میں سرکار کیا کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرکوں کو زبردستی نہیں روک رہے ہیں بلکہ شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے سبب سری نگر جموں شاہراہ کو بند رکھا جاتا ہے تاکہ جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ اُن کے مطابق موجودہ ایل جی انتظامیہ فروٹ سے لدی گاڑیوں کو آسان راہداری فراہم کرانے کی خاطر کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر شاہراہ بند ہے تو اس میں سرکار کیا کر سکتی ہے. پھر بھی جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ شاہراہ پر میوے سے لدی گاڑیوں کی بلا خلل آواجاہی کو یقینی بنایا جائے۔
یو این آئی