اردو

urdu

تمام ضلع ہسپتال میں انسداد منشیات سہولیات دستیاب: انتظامیہ

By

Published : Jun 13, 2021, 12:00 PM IST

جموں و کشمیر محکمہ صحت نے تمام ضلع ہسپتالوں میں ایک ہفتہ کے اندر 'انسداد منشیات سہولیات' دستیاب رکھنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔

تمام ضلع ہسپتال میں انسداد منشیات سہولیات دستیاب: انتظامیہ
تمام ضلع ہسپتال میں انسداد منشیات سہولیات دستیاب: انتظامیہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھر نے نیشنل ڈرگ ڈی پنڈنس ٹریٹمنٹ سینٹر(این ڈی ڈی ٹی سی) کی منظوری کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے کشمیر صوبے کے سبھی ضلع ہسپتالوں میں 'انسداد منشیات علاج' کی سہولیات مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تمام چیف میڈیکل آفیسران اور میڈیکل سپرنٹنڈٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع ہسپتالوں میں پہلے سے طے شدہ جگہوں پر 'اڈیکشن ٹریٹمنٹ فیسلیٹی' کو سات دنوں کے اندر اندر کارگر بنائیں۔

حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ 'پلوامہ میں تعینات ذہنی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر مجید شفیع کو تمام اضلاع میں قائم ہونے والے ایکڈیکشن ٹریٹمنٹ سینٹروں کا نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے اور وہ ایڈکیشن ٹریٹمنٹ سہولیات قائم کرنے میں چیف میڈیکل آفیسران اور میڈیکل سپرنٹنڈٹوں سے تعاون کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details