اردو

urdu

پلوامہ: کرنٹ لگنے سے 13 سالہ لڑکا جان بحق

By

Published : Aug 20, 2021, 9:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے میں ایک نوعمر لڑکا بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

اطلاع کے مطابق ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے میں ایک لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے
مہلوک کی شناخت مرود احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن اروان پوشوانین نیوہ کے طورِ پر ہوئی ہیں۔جو کہ ساتویں جماعت کا طالب علم تھا جن کی عمر 13 برس کی تھیں۔


اطلاعات کے مطابق مرود پانی کے موٹر کی تار کو ٹھیک کررہا تھا اور اسے اچنک بجلی کا جھٹکا لگا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔


مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اسے فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں مردہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


وہیں پولیس نے تمام قانونی اور طبی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details