اردو

urdu

نوئیڈا: درجنوں ضرورت مندوں کی مدد

By

Published : Jul 10, 2021, 10:48 PM IST

کانگریس کے نارتھ بلاک نوئیڈا کے نائب صدر اشرف خان کی سربراہی میں آج سیکٹر 11 نوئیڈا میں درجنوں ضرورت مندوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔

Helping dozens
ضرورت مندوں کی مدد

کورونا اور لاک ڈاؤن کی مار سے ابھی تک بہت سے دیہاڑی مزدور اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اور ایسے میں دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور پیشہ افراد کی آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن اس مشکل گھڑی میں بہت سے افراد اپنی ذاتی کوشش سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔


اس ضمن میں کانگریس کے نارتھ بلاک نوئیڈا کے نائب صدر اشرف خان کی سربراہی میں آج سیکٹر 11 نوئیڈا میں درجنوں ضرورت مندوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tablighi Jamaat Case: تبلیغی جماعت معاملہ میں عدالت سخت، پولیس افسران کی طلبی

راشن تقسیم کرتے ہوئے اشرف خان نے کہا کہ پرینکا گاندھی اور ریاستی صدر اجے کمار للو کی ہدایات پر نوئیڈا ہیلپ ڈیکس کے ذریعے یہ خدمت جاری ہے اور آگے بھی جاری رہے گی۔ اس موقع پر نارتھ بلاک کے نائب صدر اشرف خان، جیوتی پال، بلاک صدر جاوید خان، عرفان سیفی، عادل، تنویر وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details