اردو

urdu

ساورکر سے متعلق راج ناتھ کے بیان پر ہندو مہاسبھا کا اعتراض

By

Published : Oct 16, 2021, 3:15 PM IST

وینائک دامودر ساورکر سے متعلق مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر مختلف طرح کے رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا میرٹھ نے ان کے بیان پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو اس بیان پر ہندو مہا سبھا سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ وی ڈی ساورکر پر دیے گئے بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی اور ساورکر میں کوئی رابطہ نہیں تھا۔

hindu mahasabha objection on rajnath singh statement on savarkar
راج ناتھ سنگھ کے ذریعے ساورکر پر دیے گیے بیان پر ہندو مہاسبھا نے اعتراض کا اظہار کیا

وی ڈی ساورکر پر لکھی ایک کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے وی ڈی ساورکر سے متعلق اس انکشاف پر اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور راج ناتھ سنگھ سے اپنے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ہندو مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے راج ناتھ سنگھ کے بیان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے حقیقت سے کوسوں دور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی قطب شمالی تھے تو ساورکر قطب جنوبی تھے۔

مزید پڑھیں:

گاندھی کے کہنے پر ساورکر معافی نامہ دینے کو بھوپیش نے مضحکہ خیز قرار دیا

اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا میں وی ڈی ساورکر کو ایک اہم شخصیت کے طور جانا جاتا ہے۔ ایسے میں ساورکر اور گاندھی جی کے درمیان بات چیت ہونے کی بات پر ہندو مہا سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ خلاف ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details