اردو

urdu

اترپردیش اسمبلی میں نماز کی ادائیگی کے لیے ’پریئر روم‘ مختص کرنے کا مطالبہ

By

Published : Sep 8, 2021, 3:52 PM IST

اترپردیش میں سیسہ مئو حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی عرفان سولنکی نے اسمبلی میں نماز کی ادائیگی کے لیے ایک کمرہ کو مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اترپردیش اسمبلی میں نماز کی ادائیگی کےلیے ’پریئر روم‘ مختص کرنے کا مطالبہ
اترپردیش اسمبلی میں نماز کی ادائیگی کےلیے ’پریئر روم‘ مختص کرنے کا مطالبہ

کانپور کے حلقہ سیسہ مئو سے ایم ایل اے حاجی عرفان سولنکی نے اسپیکر ایچ این دکشت سے اسمبلی میں نماز کی ادائیگی کے لیے ایک ’پریئر روم‘ مختص کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اترپردیش اسمبلی میں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ مختص نہیں ہے، جس کی وجہ سے مسلم ارکان اسمبلی کو کافی دشواری پیش آرہی ہے۔

اترپردیش اسمبلی میں نماز کی ادائیگی کےلیے ’پریئر روم‘ مختص کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن کے دوران جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو مسلم ارکان کو اسمبلی سے باہر جاکر نماز ادا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے متعدد مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے اسپیکر سے اسمبلی کے احاطہ میں ہی نماز کی ادائیگی کے لیے ایک کمرہ الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے بتایا کہ اسمبلی میں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ مختص نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے مسلم ارکان کو نماز کی ادائیگی میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ اسمبلی میں نماز کے لیے الگ کمرہ مختص کیے جانے پر بی جے پی کا ہنگامہ

واضح رہے کہ حاجی عرفان سولنکی کانپور میں سیسہ مئو حلقہ اسمبلی سے 3 مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ عرفان سولنکی، ہندو و مسلم دونوں طبقوں میں مقبول ہیں، جب کہ وہ مذہبی معاملات میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لیتے ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے اپنے فنڈ سے ایک مندر کے لیے 50 لاکھ روپئے منظور کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details