اردو

urdu

ETV Bharat / city

DGP Dilbag Singh: 'پاکستان عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کی کوشش میں مصروف'

جمون و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان جموں و کشمیر میں دم توڑتی ہوئی عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔' Press conference Held by DGP Dilbag Singh

press-conference-held-by-dgp-dilbag-singh-in-udhampur
'پاکستان عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کی کوشش میں مصروف'

By

Published : Feb 25, 2022, 4:57 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ادھمپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر یک بعد دیگرے متعدد الزامات عائد کیے۔

انہوں نے کہا کہ' جموں و کشمیر میں دم توڑتی ہوئی عسکریت پسندی کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، جب کہ سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر کو عسکریت پسندی سے آزاد بنانے میں مصروف ہیں۔' Press conference Held by DGP Dilbag Singh

انہوں نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ' پاکستان سرحد پار سے ڈور کی مدد سے اسلحلہ، گولہ باردو اور منشیات کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' منشیات کی اسمگلنگ ذریعے کمائی کی جانے والی روقومات کو وہ عسکریت پسندوں کو متحرک رکھنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جب کہ یہاں ان کی ہر چال کو ناکام بنایا جار ہا ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ' گزشتہ برس تقریباً 180 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے اور 300 سے زیادہ ہتھیار برآمد کیے گئے۔ جموں و کشمیر پولیس ہر محاذ پر عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کوئی لانچنگ پیڈ یا درانداز پاکستان کی طرف سے دراندازی کی کوشش نہیں کر رہا ہے'۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے انکشاف کیا کہ 'سرحد پار سے پہلی بار مائع مادہ بھیجا گیا ہے، جس کی ہم جانچ کررہے ہیں کہ یہ کس قسم کا مائع ہے اور عسکریت پسند اسے کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے کوئی مائع مادہ آیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details