پنجاب ہائی کمان سے ناراض چل رہے 10 کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملاقات کی اوران سے تبادلہ خیال کیا۔ امید کی جارہی ہےکہ وہ ریاستی چیف سنیل جاکھر سے بھی آج ملاقات کریں گے'۔
اس ملاقات میں کانگریس سے رکن اسمبلی پرگت سنگھ بھی شامل تھے جو وزیر اعلی امریندر سنگھ سے خاصی ناراض چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی قیادت ناراض رہنماؤں کی شکایات پر کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' پارٹی میں کوئی گروپ نہیں ہے۔ یہ معاملہ ریاستی حکومت سے متعلق ہے جن کا حل کرنا ضروری ہے۔ یہ تبھی ممکن ہوگا جب ہم ایک ساتھ کام کریں گے'۔
انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ دنوں کے اس بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے وزیر اعلی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان مسائل کو وقت رہتے حل نہیں کیا گیا تو ایسے بیانات خود بخود آئیں۔
وہیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان سدھو کے وزیر اعلی اور ان کی حکومت کے خلاف حالیہ تبصرہ پر افسردہ ہیں۔ "جب ہر کوئی اے آئی سی سی کمیٹی کے سامنے اپنی شکایات کو رکھ رہے ہیں تو پھر میڈیا میں اس طرح کے بیانات کیوں دیے جارہے ہیں؟ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ نہ ہی پارٹی ہائی کمان اور نہ ہی کوئی اور کانگریس کارکن اسے ہلکے میں لیں، سبھی بہت پریشان ہیں'۔