کانگریس نے قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی منصوبہ بندی کے لئے سینیئر لیڈر دگوجے سنگھ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت نو لوگوں کو رکن بنایا گیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اس کمیٹی کے قیام اور عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی ہے اور کہا کہ ’’کمیٹی فوری طور قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی حکمت عملی پر غور و خوض شروع کرے۔‘‘