اردو

urdu

اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کی جانب سے توکتے طوفان کے متاثرین کی امداد

By

Published : May 27, 2021, 12:40 PM IST

اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کے سیکرٹری محمد عمر وہرا کے مطابق گجرات میں توکتے طوفان کے متاثرین کی حکومت نے جو امداد کا اعلان کیا ہے وہ اصل نقصان سے بہت کم ہے۔ اس لیے ہماری تنظیم نے اونا، امریلی، سالایا اور دھرول علاقوں میں سروے کرکے فوری ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے اور 600 سے زائد راشن کٹس ان علاقوں میں اب تک تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

Secretary Islamic Relief Committee Gujarat Muhammad Omar Vohra
اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کے سیکرٹری محمد عمر وہرا

ریاست گجرات میں توکتے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد ایک طرف ریاستی حکومت کی جانب سے متاثرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے تو دوسری جانب اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات نے بھی متاثرہ اضلاع کا سروے کرکے متاثرین کو امداد پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کی جانب سے توکتے طوفان کے متاثرین کی امداد

اس تعلق سے اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کے سیکرٹری محمد عمر وہرا نے بتایا کہ اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات پہلی رجسٹرڈ مسلم این جی او ہے۔ 1992 میں بھی بابری مسجد کی شہادت کے بعد بلا تفریق تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے امداد کا کام انجام دیا تھا۔

انہوں نے کہا 'اس تنظیم نے انسانی آفت ہو یا قدرتی آفات تمام اوقات میں کام کیا ہے، خاص طور سے 2001 کے زلزلے اور 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات میں ہماری تنظیم نے ہر ممکن امداد کا کام کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوگ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہیں تو دوسری جانب توکتے طوفان نے گجرات کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ اس دوران حکومت نے جو امداد کا اعلان کیا وہ اصل نقصان سے بہت کم ہے۔ ایسے میں ان کی تنظیم نے اونا، امریلی، سالایا اور دھرول علاقوں میں سروے کیا۔ یہاں فوری ریلیف کا کام شروع کر کے 600 سے زائد راشن کٹس ان علاقوں میں اب تک تقسیم کی جا چکی ہیں۔

فی الحال ان علاقوں میں 1000 شیڈ، 25 ہزار نلیوں اور 600 راشن کٹس تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے فوری طور پر 12 لاکھ روپے کا بجٹ بنایا گیا ہے۔ ایسے می‍ں لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے اپنی رقم ہم تک پہنچائیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details