اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھاری برفباری کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا Financial Loss in Kahmir Due to Snowfall کرنا پڑا۔ وہیں، متعدد افراد اس برفباری کے دوران بال بال بچے۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی فی الحال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ Heavy Snowfall in Jammu and Kashmir

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا
Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

By

Published : Feb 25, 2022, 6:53 PM IST

پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی شدید برفباری Heavy Snowfall in Pulwama ہوئی تاہم ضلع پلوامہ میں باقی اضلاع کے مقابلے میں زیادہ برفباری درج کی گئی۔ وہیں اس برفباری کی وجہ سے ضلع پلوامہ میں لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

ضلع پلوامہ کے ترچھ علاقے میں برفباری کی وجہ سے ایک مکان کو کافی نقصان پہنچا، اس حادثہ میں اہل خانہ بال بال بچ گئے۔ ترچھ علاقے سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد صوفی اور نثار احمد صوفی ولد محمد رمضان صوفی کے مکان کی چھت بھاری برفباری کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل برفباری کی وجہ سے ان کے مکان کی چھت تباہ Financial Loss in Pulwama ہوگئی۔ دونوں بھائیوں نے مزدوری کرکے یہ مکان تعمیر کیا تھا اور وہ اس قابل نہیں ہے کہ وہ پھر سے مکان تعمیر کرسکیں۔

اس سلسلے میں ان کے ایک پڑوس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزدور پیشہ افراد ہیں اور کل کی برفباری کی وجہ سے ان کے مکان کا کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی پسماندہ ہیں اور ان کے لیے دوبارہ مکان تعمیر کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کی مالی امداد کریں تاکہ یہ پھر سے مکان کو تعمیر کر سکیں۔ Financial Loss in Pulwama Due to Snowfall

اس سلسلے میں سجاد احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت مکان کے اندر موجود تھا اور میں بال بال بچا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نقصان کا جائزہ لینے کے لئے یہاں کوئی بھی نہیں آیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کی مالی امداد کی جائے۔

وہیں ضلع پلوامہ میں گلزار پورہ علاقے میں بھی آخروٹ کا درخت ایک منزلہ عمارت پر گر گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب شدید برف باری کے باعث اخروٹ کا درخت اکھڑ گیا اور گلزار پورہ کے فاروق احمد شیخ ولد سونا اللہ شیخ کے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر پر درخت گرنے سے خاندان معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں خاندان کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا تاہم گھر کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ Financial Loss in Pulwama Due to Snowfall

مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کے مطابق خاندان مالی طور پر کمزور ہے۔ وہیں ضلع کے اچھن علاقے میں ایک شیڈ گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوئی ہے، مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو جے سی بی میں اسپتال منتقل کیا۔

وہیں ضلع پلوامہ کے تلنگام گاؤں میں ایک بڑا درخت غلام قادر پنڈت ولد ولی محمد پنڈت کے کئو شیڈ کے ساتھ ساتھ منظور احمد کی دکانوں پر گرگیا، جس کی وجہ سے کئو شیڈ کے ساتھ ساتھ دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ میں اہم رابطہ سڑکیں بحال Snowfall in Pulwama

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

ضلع پلوامہ میں اگرچہ انتظامیہ نے قصبہ جات اور اہم رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا ہے تاہم بالائی علاقوں میں آج بھی سڑکیں مکمل طور بحال نہیں ہوپائی ہیں۔ Financial Loss in Pulwama Due to Snowfall

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل شدید برفباری کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئے تھی وہیں انتظامیہ نے اگرچہ قصبہ پلوامہ کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ اہم رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائے ہیں، جس کے بعد ضلع پلوامہ میں عام زندگی بحال ہونے لگی ہیں۔

تاہم ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے فون کرکے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ ان بالائی علاقوں میں ابھی تک انتظامیہ نے سڑکوں کو مکمل طور بحال نہیں کیا ہے جبکہ ان علاقوں میں بجلی بھی ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہے۔ وہیں پانی کا نظام بھی ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے انہوں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Financial Loss in Pulwama Due to Snowfall


اس سلسلے میں محمکہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر نثار احمد لالا نے کہا کہ ضلع پلوامہ کی سبھی اہم رابطہ سڑکوں کو بحال کردیا گیا ہے، وہی بالائی علاقوں کی اندرونی سڑکوں سے ابھی برف ہٹانا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک ضلع پلوامہ کی سبھی رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں کو بحال کردیا جائے گا۔ Heavy Snowfall in Pulwama

مزید پڑھیں:

کوکرناگ میں تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی Snow Cleared from Roads in Kokernag

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

گزشتہ روز وادئے کشمیر میں ہوئی برف باری کے نتیجے میں جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، وہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے وادی کے تقریباً تمام اضلاع میں انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، تاکہ برفباری کے اس موسم میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں گزشتہ روز ہوئی برف باری کے باعث لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے محکمہ تعمیرات متحرک ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حدود میں آنے والے کوکرناگ کے 79 کلومیٹر رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوکرناگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تھا، جب کہ ابھی تک تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر پولیس نے خانہ بدوش کنبوں کی مدد کی Pampore Police Provide Shelter And Food to Nomads After Heavy Snowfall

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور میں شدید برفباری کے سبب برف میں پھنسے کئی خانہ بدوش کنبوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے بروقت مدد کرتے ہوئے انہیں محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور انہیں ضروریات کی چیزیں فراہم کیں۔

واضع رہے کہ گالندر پانپور میں غیر ریاستی خانہ بدوشوں کے کئی کنبے عارضی ٹینٹوں میں زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اور شدید برفباری کے سبب جہاں کچھ ٹینٹس برف کے نیچے دب گئے ہیں، وہیں ان لوگوں کے پاس کھانے پینے کی ضروری چیزیں بھی موجود نہیں تھیں جس وجہ سے ان خانہ بدوش کنبوں کو بہت مشکلاتوں کا سامنا درپیش تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Snowfall in Kashmir: وادی کے مختلف اضلاع میں برف باری

خانہ بدوشوں کے حالات کو دیکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کے جوانوں نے ایس ڈی پی او پانپور میر امتیاز احمد کی سربراہی میں ان کنبوں کے پاس جا کر ان کی کافی مدد کی ہے، جس وجہ سے ان خانہ بدوش لوگوں کی زندگی بچ پائی ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل Traffic suspended on Srinagar- Jammu National Highway Today

Heavy Snowfall in Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں شدید برفباری سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو اگرچہ آج ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ تاہم دو روز سے قاضی گنڈ سمیت شاہراہ کے مختلف مقامات پر درماندہ گاڑیوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک جام میں کافی کمی دیکھنے کو ملی اور مسافر اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوگئے۔

تاہم سہ پہر کے بعد گاڑیوں کو پھر قاضی گنڈ میں ہی روکا گیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے اس طرح کے اقدامات لازمی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام اور شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کےلیے ہر طرح کی و کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details