اردو

urdu

Punjab CM's first Cabinet Meeting: بھگونت حکومت کا اعلان، 25 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں جلد

By

Published : Mar 19, 2022, 7:19 PM IST

پنجاب حکومت Punjab Government نے محکمہ پولیس کے لیے 10 ہزار آسامیاں، جبکہ 15 ہزار مختلف محکموں کے لیے تقرری کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات سے پہلے بھگونت مان نے کہا تھا کہ ہرا قلم سب سے پہلے نوجوانوں کو نوکریاں دے گا۔Punjab Govt Announces to fill 25,000 Vacancies in Govt Departments

بھگونت حکومت کا اعلان، 25 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں جلد
بھگونت حکومت کا اعلان، 25 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں جلد

پنجاب میں کابینہ کی توسیع کے بعد وزیر اعلی بھگونت مان نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری محکمے پنجاب میں 25000 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس میں محکمہ پولیس کے لیے 10 ہزار آسامیاں شامل ہیں جب کہ 15 ہزار مختلف محکموں کے لیے ہوں گی۔ ایک ماہ کے اندر خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔بھگونت مان نے اپنی کابینہ تشکیل دی ہے۔Punjab Govt Announces to fill 25,000 vacancies in Govt Departments

بھگونت مان نے خود ہولی کی شام ٹویٹ کرکے اپنے وزراء کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ پہلی بار وزیر اعلیٰ بننے والے بھگونت مان نے نئی کابینہ میں ہر طبقہ اور علاقے کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کابینہ کی تشکیل میں ماجھا اور مالوا خطہ کا غلبہ بھی نظر آرہا ہے۔

مان کی کابینہ میں ابتدائی طور پر جن وزراء کو جگہ دی گئی ہے، وہ کئی شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے نو منتخب ایم ایل اے میں مختلف علاقوں سے آنے والے لوگ شامل ہیں۔ ان میں سے دو کسان، تین وکیل، دو ڈاکٹر، ایک سماجی کارکن، ایک انجینئر اور ایک نے بھگونت مان کی کابینہ میں حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Punjab Cabinet Swearing: بھگونت مان کی کابینہ میں 10 وزراء نے حلف لیا

واضح رہے کہ پنجاب انتخابات میں زبردست جیت کے بعد عام آدمی پارٹی کے بھگونت مان نے 16 مارچ کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑکلاں میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ بھگونت مان نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ ہرا قلم سب سے پہلے نوجوانوں کو نوکری دلانے کے لیے چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details