اردو

urdu

Gyanvapi Masjid Row: عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہیے، دانش انصاری

By

Published : May 22, 2022, 9:41 AM IST

وزیر مملکت برائے حج اوقاف دانش آزاد انصاری نے گیان واپی مسجد معاملہ پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آکر کسی طرح کی کوئی غلط بیان بازی نہ کریں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی یہی اپیل ہے کہ اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔ Danish Ansari appealed to the people on gyanvapi masjid

عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے، دانش انصاری
عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے، دانش انصاری

لکھنؤ:بنارس میں گیان واپی مسجد میں عدالت کے سروے اور ویڈیو گرافی کے حکم کے مطابق سروے ہونے کے بعد متعدد دعوے کیے گئے ہیں۔ اس پورے معاملے پر اترپردیش کے حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیان واپی مسجد معاملے میں سروے کے بعد جو بھی دعوے کیے جا رہے ہیں، ان لوگوں کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ عدالت سبھی فریق کے دعوے اور دلیل کو باریکی سے دیکھ رہی ہے۔ کچھ بھی دعویٰ کرنے سے قبل عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں۔ Exclusive talk with danish ansari on gyanvapi masjid

عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے، دانش انصاری

انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی معاملہ ہے۔ اس پر سیاست نہیں ہونا چاہیے، کسی طرح کی کوئی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت کے فیصلے کا انتظار ہونا چاہیے، اس کے بعد ہی کسی قسم کے دعوے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت ہی حساس ہے۔ وقف بورڈ میں بھی مسجد درج ہے۔ سروے میں کیا باتیں سامنے آئی ہیں اور عدالت کن نکات پر غور و فکر کر رہی ہے، یہ تمام چیزیں فیصلے آنے کے بعد ہی ظاہر ہوں گے۔ لہٰذا عوام سے بھی اپیل ہے کہ جذبات میں آکر کسی طرح کی کوئی غلط بیان بازی نہ کریں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی یہی اپیل ہے کہ اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details