اردو

urdu

New Corona Cases: بیجنگ میں کورونا کاپھیلاو تیز، لوگوں میں دہشت

By

Published : Apr 26, 2022, 8:49 AM IST

Updated : Apr 26, 2022, 9:07 AM IST

بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب وہاں پر لاک ڈاون کی صورتحال پیدا ہورہی۔ لوگوں میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ اشیا خرد و نوش کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔corona cases increase in beijing

بیجنگ میں کورونا کاپھیلاو تیز، لوگوں میں دہشت
بیجنگ میں کورونا کاپھیلاو تیز، لوگوں میں دہشت

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ میں اچانک تیزی سے سخت لاک ڈاؤن کے خدشے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور حکومت نے بڑے پیمانے پر جانچ شروع کردی ہے۔ شنگھائی میں اس قسم کی صورتحال پہلے سے موجود ہے۔ بی بی سی کے مطابق ضلع چاؤیانگ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 26 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ملک میں کووڈ کے نئے پھیلاؤ میں سب سے زیادہ ہے۔ کووڈ-19 کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ corona cases increase in beijing

سپر مارکیٹوں اور دکانوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ لوگوں میں خوف ہے کہ شنگھائی کی طرح دارالحکومت میں بھی خطرناک حالات پیدا ہوں گے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں بھوک اور پیاس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دریں اثنا ضروری سامان کے ذخیرہ کرنے کے رش کے درمیان دارالحکومت کی بڑی سپر مارکیٹوں نے اپنے کھلنے کے اوقات میں توسیع کر دی ہے۔بیماریوں سے بچاؤ کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ آبادی والے ضلع چاویانگ میں تمام 3.5 ملین افراد کا اجتماعی طور پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اسے تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔چین میں کورونا وائرس کے 18 نئے معاملے

اخبار 'چائنا ڈیلی نے بیجنگ سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر پانگ جِنگہو کے حوالے سے کہا کہ دارالحکومت میں کووِڈ کے کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 26, 2022, 9:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details