اردو

urdu

کووِڈ-19: علی گڑھ کی تاریخی مسجد مصلیان سے خالی

By

Published : Apr 3, 2020, 6:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد میں کورونا وائرس کے سبب دوسرے ہفتہ میں بھی جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی۔

علی گڑھ کی تاریخی مسجد مصلیان سے خالی
علی گڑھ کی تاریخی مسجد مصلیان سے خالی

کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سختی سے نفاذ ہے جس کی وجہ سے علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد میں بھی آج دوسرے ہفتہ میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی۔

علی گڑھ کی تاریخی مسجد مصلیان سے خالی

علی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے گلی محلوں، چوک، چوراہوں پر اعلان کیے جارہے ہیں اور عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہیں اور نماز بھی گھروں میں ہی ادا کریں۔

علی گڑھ شہر مفتی خالد حمید نے بتایا کہ 'میرے اپنے ستر سال میں یاد نہیں ہے کہ اس طرح کا اور یقینی طور پر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا یہ جو اس وقت دیکھنے میں آرہا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'لیکن یہ حالات کی مجبوری ہے کیونکہ وبا اس طریقے سے یہاں پنجے گاڑھ چکی ہے جن سے بہت بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور یہ سمجھ داری ہی ہے کہ اس موقع پر احتیاط برتی جائیں، اسی احتیاط کے تحت ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہ کی جائے اور میں نے بھی اپنے گھر میں ہی ظہر کی نماز ادا کی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details