اردو

urdu

ملکی پیمانی پر کورونا متاثرین و ہلاک شدگان کی تفصیلات

By

Published : Mar 31, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Mar 31, 2020, 12:48 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت میں اب تک کل متاثرین کی تعداد 251 ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 پہنچ چکی ہے۔

ملکی پیمانی پر کورونا متاثرین و ہلاک شدگان کی تفصیل
ملکی پیمانی پر کورونا متاثرین و ہلاک شدگان کی تفصیل

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی عوام سے اس وبا کے تعلق سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مہم میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس وبا سے ملک کو پاک کیاجا سکے۔

اس وبا کا اثر بھارت کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر مسلسل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئے دن متاثرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ساتھ ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد میں بھ کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔

ملکی پیمانی پر کورونا متاثرین و ہلاک شدگان کی تفصیلات

مزید پڑھیں:عالمی پیمانہ پر کورونا متاثرین و ہلاک شدگان کی تفصیلی رپورٹ

اطلاع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد اب تک 251 ہو چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 102 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 32 ہے تاہم ابھی ایک مغربی بنگال اور ایک کیرالہ میں کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے جس کے بعد یہ اعدادوشمار بڑھ کر 34 ہوگیا ہے۔

گذشتہ دنوں دہلی کے حضرت نظام الدین میں کورونا سے متاثر افراد کی جانچ کے بعد یہ تعداد اچانک بڑھ گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مزید 24 افراد کی جانچ کی گئی جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

Last Updated : Mar 31, 2020, 12:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details