اردو

urdu

تعلیمی پالیسی سے متعلق پیر کو گورنر کانفرنس

By

Published : Sep 6, 2020, 10:40 AM IST

قومی تعلیمی پالیسی -2020 سے متعلق پیر کے روز ’’گورنر کانفرنس‘‘ ہوگی۔ صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی تقریب کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کریں گے۔

تعلیمی پالیسی سے متعلق  پیر کو گورنر کانفرنس
تعلیمی پالیسی سے متعلق پیر کو گورنر کانفرنس

وزارت تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ پیر کو صدر کووند اور وزیر اعظم مودی اپنے افتتاحی اجلاس میں خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس کا عنوان اعلی تعلیم میں تبدیلی کے تناظر میں طے کیا گیا ہے۔

نیشنل ایجوکیشن پالیسی (NEP-2020) گورنرز کانفرنس میں تمام ریاستوں کے وزرائے تعلیم، ریاستوں کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور دیگر سینئر عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راجناتھ سنگھ کا دورہ ایران، دفاعی امور پر گفتگو کا امکان

کانفرنس سے متعلق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ NEP-2020 تین دہائیوں سے زیادہ کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ اکیسویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے۔

واضح رہے قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان پہلے 1986 میں کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details