اردو

urdu

دوسری منزل کی بالکونی سے پھسل کر شیڈ پر لٹکی بچی کو پڑوسیوں نے بچایا - rescue baby girl

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 4:32 PM IST

چنئی میں پڑوسیوں کی بروقت سمجھداری سے ایک معصوم بچی کی جان بچ گئی۔ دراصل چنئی کے تروملی وائل میں ایک عمارت کی دوسری منزل پر ایک خاتون  اپنے سات ماہ کی بچی کے ساتھ بالکونی میں تھی کہ اسی دوران بچی ہاتھ سے پھسل کر پہلی منزل کی بالکونی کے اوپر شیڈ پر گر گئی اور وہیں لٹک گئی۔

لیکن پڑوسیوں نے بچی کے گرنے کی آواز سن کر اور اسے شیڈ پر لٹکتی دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔ تمام لوگوں نے بچی کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے اور چادر لے کر نیچے کھڑے ہوگئے۔ اس دوران کچھ لوگ کھڑکی سے اوپر چڑھ کر بچی کو بحفاظت بچا لیا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details