اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع سرو دھرم میتری سنگھ کی جانب سے سدبھاونا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم کے صدر پرکاش جین نے بتایا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 812 ویں عرس کے اختتام کے بعد تمام مذاہب کی جانب سے دنیا میں امن کے لیے دعاؤں کا اہتمام کرتے ہوئے ریلی کا آغاز کیا گیا۔
تنظیم کے صدر پرکاش جین نے بتایا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 812 ویں عرس کے اختتام کے بعد تمام مذاہب کی جانب سے دنیا میں امن کے لیے دعاؤں کا اہتمام کرتے ہوئے ریلی کا آغاز کیا گیا۔ یہ ریلی درگاہ بازار سے ہوتی ہوئی بلند دروازہ پہنچی جس کے بعد خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر چادر چڑھائی گئی۔ تنظیم کے اراکین سید محفوظ حسن چشتی اور سید تصدق جمالی نے تمام اراکین کو زیارت کروائی۔ تمام مذاہب کے عہدیداران اور تنظیم کے اراکین کی شال پوشی کر کے استقبال کیا۔ تنظیم کا مقصد نہ صرف اجمیر شہر بلکہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں امن قائم کرنا ہے، اس لیے درگاہ میں تمام مذاہب کی طرف سے دعائیں مانگی گئیں۔