اردو

urdu

بنگال میں الیکشن کمیشن نے دو پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا - Lok Sabha Election 2024

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 2:19 PM IST

Election Commission Action Against Two Police Officers الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے مرشدآباد میں او سی رینک کے دو پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

بنگال میں الیکشن کمیشن نے دو پولس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا
بنگال میں الیکشن کمیشن نے دو پولس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا

کولکاتا:مغربی بنگال کے تین پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھاانتخابات کے پہلے مرحلے میں ہوئی پولنگ کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے مرشدآباد میں او سی رینک کے دو پولس افسران کو معطل کر دیا ہے

سرکاری ذرائع کے مطابق، معطل افسران میں ضلع مرشد آباد کے شکتی پور اور بیلڈنگا تھانے کے انچارج شامل ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار میں 17 اپریل کو ہونے والے تشدد کو روکنے میں ناکام رہے۔

الیکشن کمیشن نے دونوں افسران کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر یہ کارروائی کی ہے اور ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حکم پر فوری عمل درآمد کریں اور ہفتہ کی دوپہر تک ان کی جگہ دوسرے افسران کا ایک نیا پینل بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے تین حلقوں میں اب تک 66.43فیصد پولنگ - Lok Sabha Election 2024

شکتی پور تھانے کے انچارج راجو مکھرجی اور بیلڈنگا تھانہ تھانیدار محمد جمال الدین منڈل کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کو روکنے میں ناکامی پر فوری طور پر پولس ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں اور اس الزام میں فوری طور پر ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details