اردو

urdu

کانگریس نے کیرالہ میں ایس ڈی پی آئی کی حمایت کو مسترد کر دیا - Congress rejects SDPI support

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 9:42 PM IST

Congress rejects SDPI support for UDF: کیرالہ میں ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے پیر کو کیرالہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کی حمایت کا اعلان کیا۔ وہیں کانگریس نے ایس ڈی پی آئی کی تنظیمی حمایت کو مسترد کر دیا۔

کانگریس نے کیرالہ میں ایس ڈی پی آئی کی حمایت کو مسترد کر دیا
کانگریس نے کیرالہ میں ایس ڈی پی آئی کی حمایت کو مسترد کر دیا

ترواننت پورم: کیرالہ میں کانگریس نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں ایس ڈی پی آئی کی حمایت کو مسترد کر دیا۔ تاہم یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) نے ووٹرز کا انفرادی حمایت کا خیرمقدم کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسن نے کہا کہ ہم اکثریت اور اقلیت دونوں کی فرقہ پرستی کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے یو ڈی ایف کو دی گئی حمایت انہیں حالات میں دیکھی جا رہی ہے۔ ہر شخص اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے سکتا ہے۔

ستیسن نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی یو ڈی ایف کو ووٹ دے لیکن تنظیموں کے معاملے پر ہمارا موقف یہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیل سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سیاسی شاخ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے پیر کو کیرالہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کی حمایت کا اعلان کیا۔ کانگریس قیادت نے کہا کہ یو ڈی ایف کا ایس ڈی پی آئی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وی ڈی ستیسن نے تب کہا تھا کہ بہت سی جماعتیں UDF کی حمایت کر رہی ہیں لیکن ان کی ایس ڈی پی آئی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی اتفاق رائے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کیرالہ میں لوک سبھا انتخابات 26 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے تمام جماعتوں نے کمر کس لی ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر میں تین پارلیمانی امیدوار اتارے گی

گجرات: ایس ڈی پی آئی نے پاٹن اور نوساری سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details