کراچی: پاکستان خواتین ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ یہ چیلنجوں، فتوحات اور ناقابل فراموش یادوں سے بھرا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کنبہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے شروع سے لے کر اب تک میرے کرکٹ سفر میں میرا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کا تعاون انمول رہا ہے، خاص طور پر میرے لیے پیرنٹ فرسٹ پالیسی کو نافذ کرنے میں، جس نے مجھے ماں ہونے کے دوران اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے کے قابل بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان شائقین کی بے حد مشکور ہوں جن کی غیر متزلزل حمایت مجھے اپنے پورے کیریئر میں، جہاں بھی اور جب بھی میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ملتی رہی ہے۔معروف نے کہاکہ آخر میں، میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو میرے لیے ایک کنبہ کی طرح بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان کے اندر اور باہر ہم نے جو خوشگوار ماحول کا اشتراک کیا اسے میں ہمیشہ سنبھال کر رکھوں گی۔