اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی ضبط، ملزم گرفتار

بڈگام فارسٹ پروٹیکشن ٹیم نے پوشکر علاقے میں ایک گاڑی سے غیر قانونی لکڑی برآمد کی ہے۔ اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس نے ایک اور کارروائی میں سرکاری راشن کے 8 کنٹل چاول کی بلیک مارکیٹنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

timber-seized-accused-arrested-budgam-police-siezes-8-quintals-of-illegally-procured-rice
بڈگام میں غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی ضبط، ملزم گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 7:59 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فارسٹ پروٹیکشن ٹیم نے ضلع کے بیروہ فاریسٹ رینج میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی کو لے جانے والی ایک گاڑی کو ضبط کیا۔ اس دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاریسٹ آفیسر کھاگ کی قیادت میں ایک ٹیم نے کھاگ کے ڈوڈورہ پوشکر علاقے میں ایک گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی گاڑی سے غیر قانونی لکڑی برآمد کی گئی۔

فارسٹ پولیس اہلکار نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلے میں مذکوہ شکص کے خلاف پولس اسٹیشن کھاگ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وہیں دوسری جانب بڈگام پولیس نے سرکاری راشن ڈپو کے لیے مختص 8 کنٹل چاول کی بلیک مارکیٹنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئیبگ پولیس پوسٹ کی ایک پولیس پارٹی نے آرتھ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک لوڈ کیریئر کو روکا اور اس کی تلاشہ لی۔لوڈ کیرئیر میں تین افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں:

تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے 50 کلو کی سولہ چاول کی بوریاں برآمد کیں۔پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے یہ چاول آرتھ گاؤں میں ایک فئیر پرائز دکان سے خریدے تھے۔ پولیس نے تمام 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ساتھ ہی اس جرم میں استعمال میں ہونے والی گاڑی کو بھی سیز کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details