طلبہ کے دو گروپوں میں خوفناک مارپیٹ، ویڈیو وائرل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 3:46 PM IST

thumbnail

پرکاشم: آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول گورنمنٹ میڈیکل کالج (RIMS) کے کلاس روم میں کچھ طلبا نے اندھا دھند طریقے سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ مار پیٹ کے دوران دو گروپوں میں طلبا بٹ گئے اور اپنی مرضی سے ایک دوسرے کو مارنے لگے۔ اس حملوں میں میڈیکل کے ایک طالب علم کے سر پر چوٹیں آئیں۔ پیر کو ہونے والے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کالج پہنچی اور تفصیلات اکٹھا کی۔ 

اونگولو میڈیکل کالج کی انتطامیہ نے بھی اس معاملہ کی محکمہ جاتی جانچ شروع کی ہے۔ اس سے قبل آٹھ طلبا کو گانجا استعمال کر کے ہنگامہ کرنے کے الزام میں ہاسٹل سے معطل کر دیا گیا تھا۔ حال ہی میں معطلی واپس لیے جانے کے بعد وہ طلبہ ہاسٹل پہنچے۔ اس لڑائی سے ایسا لگتا ہے کہ گانجا معاملے میں شکایت کرنے والے اور سزا پانے والے طلباء کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی۔ حالانکہ اونگولو ڈی ایس پی وی نارائن سوامی ریڈی اور کالج کے پرنسپل ایڈوکنڈالا راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین تصادم ہاسٹل اور کھانے کے معاملے میں ایک دوسرے پر تسلط حاصل کرنے کے پس منظر میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.