Panna Tiger Reserve: پیاسے بچوں کو پانی پلانے لے جاتی مادہ ریچھ کا ویڈیو وائرل

By

Published : Jun 15, 2022, 9:12 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST

thumbnail

پنا ٹائیگر ریزرو ان دنوں جنگلی جانوروں سے گونج رہا ہے۔ منگل کی صبح کور زون کے علاقے میں سفاری پر جانے والے سیاحوں کو ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر سیاح خوش ہو گئے۔ سیاحوں کے ذریعہ ریکارڈ کیے گئے ویڈیو میں شدید گرمی میں مادہ ریچھ اپنے بچوں کی پیاس بجھانے کے لیے اپنی پیٹھ پر بٹھا کر سڑک پار کرتے ہوئے پانی کی تلاش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتی ہوئی دیکھی گئی۔ جنگل سفاری کے دوران کچھ سیاحوں نے یہ نظارہ دیکھا اور اس کی ویڈیو بنا لی، پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ تقریباً 1 منٹ کچھ سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ریچھ کے خاندان کو دیکھ کر سیاح خوش ہو گئے۔ ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مدرز ڈے پر فلمایا گیا تھا جس میں بچوں کے تئیں ماں کی محبت کا جذبہ جانوروں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ Mother Bear Carry Children On Back

Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.