ETV Bharat / sukhibhava

World Aids Day 2022: یوپی کے پانچ شہروں میں ون اسٹاپ ہیلتھ سینٹرز

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 11:44 AM IST

یوپی حکومت عالمی یوم ایڈز کے دن یکم دسمبر کو پانچ شہروں میں 'ون اسٹاپ سینٹر' شروع کرے گی۔ 'ون اسٹاپ سینٹر' کا مقصد ایک ہی جگہ پر کئی بیماریوں کی جانچ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یوپی کے 5 شہروں میں ون اسٹاپ ہیلتھ سینٹرز
یوپی کے 5 شہروں میں ون اسٹاپ ہیلتھ سینٹرز

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت عالمی یوم ایڈز کے دن یکم دسمبر کو پانچ شہروں میں 'ون اسٹاپ سینٹر' شروع کرے گی۔ 'ون اسٹاپ سینٹر' کا مقصد ایک ہی جگہ پر کئی بیماریوں کی جانچ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ مراکز ایچ آئی وی، ٹی بی اور دیگر غیر متعدی امراض کے لیے ٹیسٹ فراہم کریں گے۔ One-stop Health Centres In 5 UP Cities

کانپور اور وارانسی میں دو دو مراکز ہوں گے جب کہ مراد آباد، گوتم بدھ نگر اور میرٹھ میں ایک ایک مرکز ہوگا۔ اس وقت 25 ریاستوں میں ون اسٹاپ سینٹر چل رہے ہیں۔ یوپی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیرا لال نے کہا کہ ان مراکز میں دماغی صحت پر مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ One-stop Health Centres In 5 UP Cities

مزید پڑھیں:

مراکز میں علامات کی بنیاد پر مریضوں کی جانچ کی جائے گی اور جانچ کے لیے کئی ڈاکٹر، اے این ایم موجود ہوں گے۔ یوپی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر رمیش سریواستو نے کہا کہ مراکز صحت کے پروگراموں کو ان لوگوں تک لے جانے میں مدد کریں گے جن کو اس مراکز کی سخت ضرورت ہے۔ One-stop Health Centres In 5 UP Cities

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.