ETV Bharat / sukhibhava

Diabetes Patients ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

author img

By

Published : May 9, 2023, 6:31 PM IST

ذیابیطس میں ادویات کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اس بیماری میں ایک چھوٹی اور معمولی غلطی بھی آپ کی صحت پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو انہیں غلطیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا بلڈ شوگر اچانک بڑھ سکتا ہے۔ diabetes patients Increased in India

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

حیدرآباد: ذیابیطس آج کے دور میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے، بھارت میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں پچھلی دہائی میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے، ماہرین صحت کے مطابق بڑھتی عمر اور خاندانی تاریخ کی وجہ سے اس مرض کے ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن کھانے پینے کی غلط عادات اور طرز زندگی بھی اس بیماری میں اضافے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ آپ کی صحت آپ جو کھاتے ہیں اس سے براہ راست متاثر ہوتی ہے، آپ کو بتادیں کہ آپ کی روزانہ کی چھوٹی چھوٹی بری عادات بھی آپ کی بلڈ شوگر کو بڑھانے میں بڑی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ہم سب روزانہ جانے انجانے میں کئی ایسے کام کر جاتے ہیں جس سے ذیابیطس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جن لوگوں کو پہلے سے ذیابیطس ہے، انہیں خاص طور پر اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہر چھوٹی موٹی چیز سے بھی احتیاط برتنی چاہیے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو وائٹ بریڈ سے پرہیز کرنا چاہئے

زیادہ تر بھارتی ناشتے میں وائٹ بریڈ کو شامل کرتے ہیں جو کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہے اس کے علاوہ ریفائنڈ بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، اس لیے اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو ہر قسم کے ریفائنڈ کاربس سے پرہیز کرنا چاہئے، کیونکہ اا کا استعمال آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ناشتے میں وائٹ بریڈ کھانے کی عادت ہے تو اسے فوراً ترک کردیں، بسکٹ، پاستا، مٹھائی، کیک، پیسٹری، سفید چاول اور انرجی ڈرنکس جیسی چیزیں بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

بریک فاسٹ چھوڑنا صحت کے لیے خطرناک

اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ اس کے اوقات پر بھی توجہ دیں۔ اس مرض میں مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ زیادہ دیر تک خالی پیٹ نہ رہیں۔ اس لیے ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے ناشتہ بہت ضروری ہوتا ہے۔ جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی کئی تحقیقوں سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ رات کے تقریباً 8 سے 10 گھنٹے کے بعد صبح کچھ نہ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے۔

ذیابیطس میں مسلسل بیٹھنا صحت کو متاثر کرسکتا ہے

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جسمانی سرگرمی بہت ضروری ہے۔ اس لیے گھر یا دفتر میں مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت آپ کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ سال 2021 میں 4,75,000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے پایا کہ سست طرز زندگی گزارنا اور جسمانی سرگرمی سے دور رہنا ذیابیطس کے خطرے کو 31 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

ذیابیطس میں تنہائی خطرناک ہوسکتی ہے

امریکہ میں کورونا کی وبا کے تقریباً ایک سال بعد کیے گئے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہائی ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ ڈائبیٹولوجی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا کہ جو لوگ اکیلے رہتے ہیں اور کسی سے تعلق نہیں رکھتے ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ نارمل لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.