ETV Bharat / sukhibhava

Ebola Virus Cases in Uganda یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 سے تجاوز

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 10:59 AM IST

یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 سے تجاوز
یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 سے تجاوز

یوگنڈا میں ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں چار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کمپالا: یوگنڈا کے وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔ Ebola deaths in Uganda rise to 17: ministry

خبر رساں ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ایمینوئل اینبیونا نے کہا کہ 20 ستمبر کو ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 تھی۔ جبکہ 9 اکتوبر کو کیسز میں مزید اضافہ ہوکر 48 سے تجاوز کرگئی، وہیں گزشتہ 48 گھنٹوں میں چار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، بدھ کے روز ایبولا وائرس کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس کا نواد کیا جائے گا جس میں ملک کے سینئر حکام شرکت کریں گے اور ایبولا وائرس کے تعلق سے تبادلہ خیال کریں گے۔ Ebola deaths in Uganda rise to 17: ministry

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ایبولا وائرس کے پھیلنے کا اعلان گزشتہ 20 ستمبر کو یوگنڈا میں ایک 24 سالہ نوجوان میں مثبت پائے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔

(آئی اے این ایس)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.