ETV Bharat / sukhibhava

E-cigarettes Can Cause Heart Disease: ای سگریٹ دل کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 10:32 AM IST

امریکی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ ای سگریٹ ایروسول کے رابطے میں آنے سے لوگوں کو دل کی بیماری ہوسکتی ہے۔ E-cigarettes Can Cause Heart Disease

ای سگریٹ دل کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے
ای سگریٹ دل کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے

نیویارک: ایک نئی امریکی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ ای سگریٹ ایروسول کے رابطے میں آنے سے دل کی بیماری ہوسکتی ہے۔ کرسٹینا لی براؤن انوائرمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں کیے گئے لوئس ولے یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق، نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے، جس میں پایا گیا ہے کہ ای سگریٹ کے اندر مخصوص کیمیکلز پائے جاتے ہیں، جن کے رابطے میں آنے پر ایریتھیمیا اور کارڈیک الیکٹریکل dysfunction ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق میں ایک بھارتی نژاد محقق بھی شامل ہیں۔ تحقیق کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر ایلکس کارل نے کہا، "ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے سگریٹ میں پائے جانے والے مخصوص کیمیکلز۔ طویل مدت تک ای سگریٹ کے رابطے میں رہنے والے لوگوں کے دل کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔" E-cigarettes Can Cause Heart Disease

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ اس نتائج سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ ای سگریٹ میں کچھ فلیور یا سالوینٹ شامل ہوتے ہیں جو دل کی برقی ترسیل میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ جو آپ کی صحت کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔ کارل کے مطابق "یہ اثرات ایٹریل یا وینٹریکولر فبریلیشن اور اچانک کارڈیک کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔" واضح رہے کہ محققین نے ای سگریٹ ایروسول کا قلن پر ہونے والے اثرات کا تجربہ کیا تھا جس میں وہ پایا کہ ای سگریٹ کے اہم دو اجزاء یا خوردہ ذائقہ والے مادوں میں نکوٹین شامل ہوتے ہیں۔ جو دل کے لیے خطرناک ہیں۔ E-cigarettes are dangerous for heart

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.