ETV Bharat / sukhibhava

Heart Attack Cases: نوجوانوں میں ہارٹ کی وجوہات

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 11:44 AM IST

Updated : Jan 4, 2023, 11:58 AM IST

گذشتہ ایک سال میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے ذمہ دار تناؤ، غیر صحت مند طرز زندگی، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس جیسے امراض ہیں۔

نوجوانوں میں ہارٹ کی وجوہات
نوجوانوں میں ہارٹ کی وجوہات

حیدآباد: کورونا وبا کے خلاف 2020 سے جاری جنگ اب تک جاری ہے، تو دوسری جانب گذشتہ ایک سال کے دوران صحت کے کئی سنگین مسائل نمایاں ہوئے ہیں اور ان میں ہارٹ اٹیک جیسی بیماریاں سرفہرست ہیں۔ سال 2022 میں ہارٹ اٹیک کے معاملات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ حالانکہ جسمانی غیر فعالیت سے لے کر غیر صحت بخش کھانے کی عادات تک بہت سے عوامل ہارٹ اٹیک کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ تاہم 2022 میں کئی ایسے واقعات پیش آئے، جس میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا اور موت ہوگئی۔ اس حوالے سے کئی ماہرین صحت کی الگ الگ رائے ہے جو اس مضمون کے ذریعے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ Heart Attack Cases Increase During Corona

ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کا امکان کیوں بڑھ جاتا ہے؟

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کے لیے کئی عوامل ذمہ دار ہوتے ہیں۔ بشمول تناؤ، غیر صحت مند طرز زندگی، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس وغیرہ جیسے امراض نے گذشتہ ایک سال میں دل کا دورہ جیسے واقعات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ Heart Attack Cases Increase During Corona

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ "اکثر لوگ یہ سمجھے بغیر کہ وہ زیادہ ورزش سے کسی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ ورزش شروع کردیتے ہیں جو اضافی مسائل کے باعث بنتے ہیں۔"دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو ورزش کرتے وقت بہت محتاط رہنا چاہیے اور بھرپور ورزش سے گریز کرنا چاہیے۔

باقاعدگی سے ورزش آپ کے دل کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہے، تاہم، ضرورت سے زیادہ ورزش نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔ 30 تا 45 منٹ کی باقاعدہ، اعتدال پسند ورزش آپ کے دل اور مجموعی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ اگر کسی ورزش سے آپ کو چکر یا متلی آتی ہے یا سانس لینے میں دقت ہوتی ہے تو آپ کو وہیں رک جانا چاہیے۔ heart attack cases Increase during Corona

مزید پڑھیں:

آج کل نوجوانوں میں دل کی بیماریاں زیادہ کیوں ہورہی ہیں؟

ماہرین صحت کے مطابق "نوجوان بڑی عمر کی آبادی کے مقابلے میں زیادہ تناؤ کے شکار ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ وہ ورزش کرتے ہیں، ان کے کھانے پینے کی غیر صحت مند عادات اور ان کے غیر صحت بخش انتخاب جیسے تمباکو نوشی اور زیادہ شراب نوشی دل کے لیے خطرناک ہے" جس سے انہیں پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jan 4, 2023, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.