ETV Bharat / sukhibhava

These Foods Control Diabetes: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید غذا

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:58 AM IST

ذیابیطس کے مریض اپنے دن کا آغاز ان صحت بخش چیزوں کے استعمال سے کرسکتے ہیں جو آپ کے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتا ہے ۔ تو آئیے ان چیزوں کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔ Beneficial diet for diabetic patient

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید غذا
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید غذا

حیدرآباد: صبح کا وقت صحت کے لحاظ سے کافی مفید ہوتا ہے اور خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صبح کا وقت بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو صبح کے وقت اپنے خوراک میں ایسی چیزوں کا استعمال کرنا چاہئے جس سے ان کا پیٹ بھر جائے اور گلوکوز آہستہ آہستہ ریلیز ہوتا رہے تاکہ انہیں پورے دن توانائی ملتی رہے۔ ایسی صورت حال میں ضروری ہے کہ صبح کے وقت پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، اچھی چکنائی، فائبر، پر مشتمل متوازن غذا کھائیں تاکہ آپ کی دن کی شروعات اچھی ہوسکے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو صبح کے وقت بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ہمارا جگر دن بھر کی توانائی کے لیے گلوکوز پیدا کرتا ہے۔ لہذا اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے، بار بار پیشاب کا مسئلہ پیش آتا ہے، یا صبح کے وقت دھندلا نظر آتا ہے، تو یہ ہائی بلڈ شوگر لیول کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو ذیابیطس کے مریض صبح کے وقت اپنے خوروک میں شامل کرسکتے ہیں، ان چیزوں کو صبح نہار منہ کھانے سے بلڈ شوگر کا لیول کنٹرول رہتا ہے۔

گھی اور ہلدی پاؤڈر: ایک چمچ گائے کے گھی میں ہلدی ملا کر کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل رہتی ہے۔ گھی کھانے سے شوگر کے مریضوں کو دن بھر شوگر کی خواہش نہیں ہوتی۔ دوسری طرف ہلدی سوزش کو کم کرتی ہے۔

الکیلائن ڈرنگس: بڑا چمچ سیب کا سرکہ اور 30 ​​ملی لیٹر آملہ یا لیموں کا رس 100 ملی لیٹر پانی میں ملا کر پینا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ جسم کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

انفیوژڈ واٹر: دال چینی ایک ایسا مصالح ہے جو جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے لیے رات کو پینے کے پانی میں دار چینی کے ٹکڑے ڈال دیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس پانی سے ہربل ٹی بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔ دال چینی دن بھر آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

میتھی کا پانی: شوگر کے مریضوں کو صبح کے وقت نہار منہ میتھی کے بیجوں کا استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے لیے ایک چمچ میتھی کے دانے رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح ان بیجوں کو اچھی طرح سے چبا کر کھائیں اور اس کا پانی بھی پی لیں۔

مزید پڑھیں:

پروٹین والا مشروب

اگر آپ کو صبح اٹھنے کے بعد کم شوگر لیول کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس صورت حال میں آپ بیدار ہوتے ہی تھوڑی مقدار میں پروٹین جیسے بھگوئے ہوئے بادام، اخروٹ، میوے کے ساتھ بٹر وغیرہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.