ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in China چین میں 60 سال سے زائد عمر کے لوگ کووڈ ویکسین سے محروم

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 5:31 PM IST

چین میں 60 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً 23.8 ملین افراد اب بھی کورونا ویکسین سے محروم ہیں۔ Vaccine shortage in China

چین میں 60 سال سے زائد عمر کے لوگ کووڈ ویکسین سے محروم
چین میں 60 سال سے زائد عمر کے لوگ کووڈ ویکسین سے محروم

ہانگ کانگ: چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا نے پیر کے روز یہ جانکاری دی کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً 23.8 ملین افراد کو اب تک COVID-19 ویکسین کا پہلا ڈوز نہیں ملا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، جیسے ہی چین نے اپنی کووِڈ پالیسی میں نرمی کی، ملک میں ویکسینیشن مہم دگنی ہوگئی، اس کے باوجود بزرگوں میں ویکسینیشن کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے۔ About 24 mn people over age 60 yet to receive 1st Covid jab in China

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 80 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کی کوریج شرح گھٹ کر صرف 42.4 فیصد رہ گئی ہے۔ بوڑھے افراد جو کسی نہ کسی بیماری میں پہلے سے مبتلا ہیں وہ ویکسینیشن اور حفاظت کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ دیہی علاقوں کے لوگوں نے ویکسین کی پہلی شاٹ لی تھی، بعد ازاں کھانسی، سر درد اور گلے میں خراش کی شکایت ہونے پر دوبارہ ٹیکہ لینے سے صاف منع کردیا تھا۔ About 24 mn people over age 60 yet to receive 1st Covid jab in China

چین نے اب ہائی رسک گروپس کے لیے دوسری کووِڈ بوسٹر ڈرائیو شروع کیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی طرف سے کووڈ پابندیاں اچانک ہٹانے کے بعد دسمبر کے پہلے 20 دنوں میں تقریباً 250 ملین لوگ (آبادی کا 18 فیصد) COVID-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ About 24 mn people over age 60 yet to receive 1st Covid jab in China

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ چین نے کوویڈ انفیکشن کی کوئی تفصیلی تعداد جاری نہیں کی ہے، لیکن بیجنگ میں انفیکشن کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا 70 فیصد سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو ایک میڈیا رپورٹ میں دی گئی تھی۔ نکیئی ایشیا میں ایک تجزیے کے مطابق، یہ کہا جا رہا ہے کہ گریٹر بیجنگ میں شمشان گھر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے 'لیکن کچھ لاشیں آخری رسومات کے انتظار میں ہیں۔' رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 'صورتحال سنگین ہے۔' Corona situation in China is serious

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.