ETV Bharat / state

Woman arrested for killing 4 members of family : مغربی بنگال میں خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 8:28 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ سے ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بدھ کی رات ایک جھگڑے کی وجہ سے ملزمہ نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کوبے رحمی سے قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں دو خاتون،ایک مرد اور نابالغ شامل ہے۔ woman and her husband allegedly killed four members of their family

ہوڑہ: ہوڑہ شہر میں اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ اور پیٹ پیٹ کر مارنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہوڑہ تھانہ علاقہ کے ایم سی گھوش لین میں پلوی گھوش نام کی خاتون نے کل رات اپنے خاندان کے چار افراد پر حملہ کرکے ان کا قتل کردیا۔ یہ حادثہ کل رات تقریبا 10بجے پیش آیا، جب دیباشی اور اس کی زوجہ ریکھا بیت الخلاء کے نل سے پانی بہنے کو لیکر آپس میں بات کر رہے تھے۔ تبھی ملزم خاتون نے ’کٹاری‘ سے پہلے اپنی ساس مادھوی گھوش، پھر بہنوئی دیباشیش اور ان کی زوجہ پر حملہ کیا اس کے بعد ان کی 13سالہ بچی تیاش کو مار دیا۔ تیاش کے چلانے پر اسے بچانے آئے دو دیگر رشتہ دار بھی اس حملے میں زخمی ہو گئے۔

انھوں نے بتایا کہ خاتون کے حملہ کرنے کے بعد اس کا شوہر دیب راج فرار ہے۔ پولیس نے فرار دیب راج کی تلاش شروع کر دی ہے۔ملزم خاتون کو جمعرات کو ہاؤڑا عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں: Cattle Smuggling Case: سی بی آئی نے ٹی ایم سی رہنما انوبرتا منڈل کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.