ETV Bharat / state

West Bengal Urdu Academy: اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا پانچ روزہ تقریب

author img

By

Published : May 18, 2022, 5:47 PM IST

اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا پانچ روزہ تقریب
اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا پانچ روزہ تقریب

اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے موقع سے پورے ملک میں اہل اردو کی جانب سے مختلف طرح کی تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال اردو اکادمی نے بھی پانچ روزہ تقریبات کا اعلان کیا ہے۔ West Bengal Urdu Academy

کولکاتا: مغربی بنگال اردو اکادمی اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر پانچ روزہ تقریبات کا انعقاد Completion of 200 years of Urdu journalism کر رہی ہے۔ اس دوران اردو صحافت سے متعلق مختلف طرح کے پروگرام کیے جائیں گے۔ اکادمی اپنی دوسری شاخوں آسنسول اور گوال پوکھر میں بھی اردو صحافت پر پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ آئندہ 19 مئی سے اکادمی کے پانچ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اردو کے پہلے اخبار جام جہاں نما کے نام سے اکادمی اس سال سرکردہ صحافیوں کو ایوارڈ بھی دیا جاے گا۔

اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا پانچ روزہ تقریب

اردو صحافت کو اس سال دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع سے پورے ملک میں اہل زبان نے مختلف طرح کے تقریبات و سیمینار و جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ مغربی بنگال اردو اکادمی کو اس سلسلے میں گرچہ تقریبات کا انعقاد کرنے میں دیر لگی ہے۔ مغربی بنگال اردو اکادمی نے اعلان کیا ہے کہ اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر اکادمی پانچ روزہ تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ آئندہ 19 مئی سے اردو اکادمی کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔ آئندہ 19 مئی کو آسنسول اور 21 مئی کو گوال پوکھر اور 24،25،26 مئی کو کولکاتا میں اردو صحافت پر مختلف نوعیت کے پروگام ہوں گے۔ اس کے علاوہ سال بھر اردو صحافت کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
مغربی بنگال اردو اکادمی کے وائس چیرمین ندیم الحق نے کہا کہ کلکتہ سے ہی اردو کا پہلا اخبار جام جہاں نما آج سے دو سو سال قبل شائع ہوا تھا۔لہذا اس موقع کو اردو اکاڈمی یاد گار بنانے کے لئے اردو صحافت پر پانچ روزہ تقریبات کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پورے ملک کو قومی یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔ کیوں کہ اردو کا پہلا اخبار کسی مسلمان نہیں بلکہ ہمارے ایک براداران وطن ہری ہر دت نے نکالا تھا۔

اردو زبان جس کو مسلمانوں کی زبان کہا جانے لگا ایسے میں ہری ہر دت جیسے نام ہمیں یہ دکھاتا ہے کہ زبانوں کی کوئی مذہب نہیں ہوتی ہے۔ اس پروگرام میں ہری ہر دت کو بھی ایک طرح خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور اس پروگام کے ذریعے پورے ملک کو اس نازک حالات میں قومی یکجہتی کا پیغام دینا بھی ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر چیز کو مذہب سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔اردو زبان کو بھی ایک مذہب جوڑ کر اس کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اردو زبان اور اردو صحافت ہمیشہ زندہ رہے گی۔ آج اگرچہ اس کا طرز بدل رہا ہے۔ نوجوان اردو صحافت کی طرف مائل نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اردو صحافت کا معیار بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اکادمی اس کے متعلق بھی سوچ رہی ہے پورے سال ہم جو صحافت پر پروگام کریں گے اس میں اردو صحافت پر بھی ورکشاپ کر سکتے ہیں۔ جسے ہر زبان کے صحافی کو دعوت دی جائے گی اور صحافیوں کو تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زبان دانی اور داستان گوئی جیسے فن پر بھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اردو صحافت کے دو سال مکمل ہونے پر جو پروگرام ہوں گے اس کے لیے ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 Years of Urdu Journalism: اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقاریب کا انعقاد


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.