ETV Bharat / state

West Bengal Urdu Acadmey:مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تحت تین روزہ جشن جام جہاں نما کا انعقاد

author img

By

Published : May 23, 2022, 2:23 PM IST

تین روزہ جشن
تین روزہ جشن

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے اردو کے پہلے اخبار جام جہاں نما کے دو سو سال مکمل ہونے پر جشن جام جہاں نما منایا جا رہا ہے، اس موقع پر تین روزہ قومی سیمینار ،عالمی مشاعرہ اور جشن جام جہاں نما منایا جائے گا-Jam-e-Jahannuma:Marking 200 years of Urdu journalism in India

اردو کے پہلے اخبار جام جہاں نما دو سو سال قبل کلکتہ سے شائع ہوا تھا،اردو کے پہلے اخبار کے دو سو سال مکمل ہونے پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے تین روزہ جشن جام جہاں نما منایا جا رہا ہے۔جس دوران تین روزہ اردو صحافت پر سیمینار اور عالمی مشاعرہ اور نیشنل لائبریری کولکاتا میں جشن جام جہاں نما منایا جائے گا، اس موقع پر متعدد صحافیوں کو صحافتی خدمات کے لئے انعامات سے نوازا جائے گا۔آئندہ 24 مئی سے 26 مئی تک جشن جام جہاں نما منایا جائے گا۔

Jam-e-Jahannuma:Marking 200 years of Urdu journalism in India



جام جہاں نما اردو کے پہلے اخبار ہونے کا شرف حاصل ہے اور شیر نشاط کلکتہ کو اردو کے پہلے اخبار کی جائے پیدائش ہونے کافخر حاصل ہے۔

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے اردو کے پہلے اخبار جام جہاں نما کے دو سو سال مکمل ہونے پر جشن جام جہاں نما منایا جا رہا ہے، اس موقع پر تین روزہ قومی سیمینار ،عالمی مشاعرہ اور جشن جام جہاں نما منایا جائے گا۔تین روزہ قومی سیمینار میں قومی سطح پر صحافت سے جڑے صحافی شرکت کر رہے ہیں جو اردو صحافت کے دو سو سال کی تاریخ اور مستقبل پر اپنا مقالہ پیش کرینگے۔

سیمینار میں اردو صحافیوں کے علاوہ بنگلہ ہندی اور انگریزی کے صحافی بھی مقالہ پیش کریں گے۔


اس حوالے سے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے نائب چئیر پرسن ندیم الحق نے کہا کہ اس تقریب میں ہم کوشش کریں گے کہ اردو اکاڈمی کی چئیر پرسن وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی شرکت کریں ان کو بھی اردو سے محبت ہے ان کی شاعری اردو زبان میں بھی شائع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Urdu Journalism Two Hundred Years: اردو صحافت کے دو سوسال کی تکمیل پر جشن

جشن جام جہاں نما کے موقع پر صحافیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا ان صحافیوں کے نام ہم نے نبنو بھیج دیا ہے ان پر مہر لگنے کے بعد ہی ان کے نام عام کر پائیں گے۔اس موقع پر صرف اردو کے ہی نہیں بلکہ دوسرے زبانوں سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی شرکت کر رہے ہیں اور ان کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.