ETV Bharat / state

Minister Brata Basu مغربی بنگال کے وزیر تعلیم نے گورنر سی وی آنند بوس کی سخت الفاظ میں تنقید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 7:09 PM IST

ریاستی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری کو لے کر مغربی بنگال حکومت اورگورنرکے درمیان جاری رسہ کشی کے دوران آج مغربی بنگال کے وزیر تعلیم برتیہ باسو نے گورنر کی سخت تنقد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیمس بونڈ کی طرح کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنر اور موجودہ نائب صدر جگدیپ دھنکر سے ہمارے اختلافات تھے مگر وہ بھی اس طرح سے نہیں کرتے تھے ۔

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم نے گورنر سی وی آنند بوس کی سخت الفاظ میں تنقید کی
مغربی بنگال کے وزیر تعلیم نے گورنر سی وی آنند بوس کی سخت الفاظ میں تنقید کی

کولکاتا: گزشتہ کئی ہفتوں سے گورنر مغربی بنگال وزارت تعلیم کے مشورہ کے بغیر عارضی وائس چانسلر کی تقرری کررہے ہیں ۔بلکہ دس سے زائد یونیورسٹی جہاں وائس چانسلر نہیں ہے ۔گورنر نے خود کو وائس چانسلر کی ذمہ داری سنبھالیا ہے۔اس کے بعد سے ہی ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔ آج انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے طرز عمل کو طالبانی رویے سے تعبیر کرتے ہوئےکہا کہ گورنر بنگال میں اعلیٰ نظام تعلیم کو تباہ و برباد کردیا ہے۔وہ بغیر کسی مشورے کے طالبانی فرمان جاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’گورنر خود وائس چانسلرز کی تقرری کر رہے ہیں اور انہیں خود نکال رہے ہیں۔یہ کسی مضحکہ خیزی سے کم نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ گورنر برطانوی جاسوس جیمز بانڈکی طرح کام کررہے ہیں ۔وہ خاموش پہلیوں کی طرح کام کرتے ہیں ۔وائس چانسلروں کی توہین کرنا ہےجگدیپ دھنکر کے دور میں بات چیت کی گنجائش تھی مگر موجود ہ گورنر کے دور میں یہ سب ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نےہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمن ڈکٹیر کی طرح گورنر کا رویہ آمرانہ ہے ۔وہ کبھی وائس چانسلر تو کبھی وزارت تعلیم تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی توہین کرتے ہیں ۔وہ منتخب وزیر اعلیٰ کی توہین کررہے ہیں ۔برتیہ باسو نے گورنر کا موازنہ جھار پھونک کرنے والوں سے اشاروں میں کرتے ہوئےکہا کہ گورنر نے مافوق الفطرت طاقت یا جھاڑ پھونک کا سہارا لیا ہے۔ عام طور پر اس قسم کا کام اوجھا کرتے ہیں۔

31 اگست کو گورنر نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ وائس چانسلر کے بغیر یونیورسٹیوں میں انتظامی فرائض سنبھالیں گے۔ اس بیان پر طنز کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہاکہ یہ مری اور چلغوزہ ایک ہو گئے۔‘‘ لیکن مری کون ہے؟ اور وزیر تعلیم نے یہ واضح نہیں کیا کہ چلغو زہ سے ان کی مراد کون ہے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم نے بھی گورنر کوشرابی ہاتھی کہا تھا۔ جب گورنر ریاست کی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر انتہائی متحرک ہو گئے اور ایک کے بعد ایک فیصلے لینے لگے، برتیا نے کہا، وہ شرابی ہاتھی کی طرح ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CB Anand Bose گورنر کا ریاست کی گیارہ یونیورسٹیوں کے چانسلر کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان کیا

سی وی آنند بوس کے گورنر کا عہدہ سنبھانے کے بعد ابتدائی دونوں میں حکومت ا ور راج بھون کے درمیان بہتر تعلقات تھے مگر بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ گورنر کی تنقید کئے جانے کے بعد گورنر بوس مکمل طور پر متحرک ہوچکے ہیں اور حکومت کی تنقید کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ہیں ۔محکمہ تعلیم نے الزام لگایا ہے کہ گورنر ان کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی پسند کے وائس چانسلرز تعینات کر رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.