ETV Bharat / state

Governor CV Ananda Bose گورنر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 7:45 PM IST

گورنر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی
گورنر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

گورنر سی وی آنند بوس نےآج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ وہ منگل کی صبح 11 بجے کے قریب شاہ سے ملنے ان کے دفتر بھی گئے تھے۔ بوس تقریباً ایک گھنٹے تک وزارت داخلہ کے دفتر میں رہے ۔

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نےآج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔دوپہر 12 بجے کے قریب گورنر نے وزیر داخلہ کے ساتھ بند کمرے کی میٹنگ کے بعد میڈیا میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

گزشتہ روز پیر کی سہ پہر گورنر نے مرکزی محرومیوں کے مسئلہ پر ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے بعد وہ شام کی پرواز سے دارالحکومت کے لیے روانہ ہو گئے۔ اور اگلی صبح ان کی شاہ کے دفتر میں ملاقات کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

یہ سمجھا جاتاہے کہ گورنر نے ترنمول کانگریس کے میمورنڈم سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے۔تاہم بنگال میں یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزارت داخلہ کے پاس بنگا ل حکومت کے شکایا ت کا ازالہ کرنے کے اختیارات نہیں ہے ۔کیونکہ یہ معاملہ ان کی وزارت کے ماتحت نہیں ہے۔ اس معاملے میں مسئلہ کو حل کرنے کے لیے،

یہ بھی پڑھیں:Governor CB Anand Bose پانچ دنوں کے احتجاج کے بعد گورنر نے ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی

گورنر براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی یا مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ سے بات کر سکتے ہیں۔اس لئے کہا جارہا ہے کہ گورنر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ملاقات کے دوران بنگال میں لااینڈ آرڈر پر بات چیت ہوئی ہوگی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.