ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 6:53 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں

Mamata Visit SSKM Hospital وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج ایس ایس کے ایم ہسپتال روٹین چیک اپ کیلئے پہنچیں۔ ایس ایس کے ایم ذرائع کے مطابق ووڈ برن بلاک میں ایک کیبن ان کے لیے تیار رکھا گیا تھا۔ کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل اسپتال پہنچ گئے تھے۔ ہیلتھ سکریٹری نارائن سوروپ نگم وہاں موجود تھے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ چند دنوں سے ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ جمعہ کو ایس ایس کے ایم پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ وہاں معمول کے چیک اپ کے لئے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر وہ ٹھیک ہیں ۔میں پاؤں کے چیک اپ کے لیے آئی ہوں۔ میں چل رہی ہوں سب کچھ ٹھیک ہے۔روزانہ بیس ہزار قدم چلنا پڑتا ہے۔ میرے پاس وقت نہیں ہے۔ میں صرف ایکسرے کرانے آئی ہوں۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ ستمبر میں اسپین اور دبئی کا دورہ کرنے کے بعد ایس ایس کے ایم آئی تھیں۔ بیرون ملک کے دورے کے دوران ان کے بائیں گھٹنے میں چوٹ آئی۔ وزیر اعلیٰ اپنے غیر ملکی دورے میں مصروفیت کے باعث اپنے پاؤں کا علاج نہیں کراسکیں۔ چنانچہ وہ کلکتہ واپس آنے کے ایک دن بعد اپنے پاؤں کا علاج کرانے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی میں گروپ بندی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

27 جون کو جلپائی گوڑی سے ٹیک آف کے بعد وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ بیک ناتھ پور کے جنگل کے اوپر سے گزرتے ہوئے ہیلی کاپٹر شدید بارش کی زد میں آگیا تھا۔حادثے سے بچنے کے لیے طیارے نے سیوک ایئر فورس بیس پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ممتا بنرجی نے ہیلی کاپٹر سے نیچے اترتے ہوئے کمر اور ٹانگوں پر چوٹ لگ گلی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.