ETV Bharat / state

Mamata Threaten To Sit on Dharna ممتا بنرجی کی راج بھون کے باہر دھرنے کی دھمکی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 2:00 PM IST

ممتا بنرجی کی راج بھون کے باہر دھرنے کی دھمکی
ممتا بنرجی کی راج بھون کے باہر دھرنے کی دھمکی

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے خلاف وہ دھرنے پر بیٹھ سکتی ہیں۔ ممتا بنرجی کی ہڑتال کی وارننگ کے بعد بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں، کیا ممتا بنرجی کیرالہ کے سی وی آنند بوس کے خلاف کیرالہ ماڈل کا ہی استعمال کرکے ان پر دباؤ بنانے کی کوشش کرری ہیں۔ Mamata Threaten To Sit on Dharna

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی وزیرا علیٰ کی حیثیت سے تیسری مرتبہ د ھرنے پر بیٹھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وہ احتجاج اور دھرنے کےلئے مشہور رہی ہیں۔ نندی گرام اورسینگور میں حصول اراضی کے خلاف انہوں نے طویل بھوک ہڑتال کی تھی۔ تاہم وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے 2019 میں سی بی آئی کے سیاسی استعمال کے خلاف دھرم تلہ میں دھرنا دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی فروری 2019 میں پہلا دھرنے پر بیٹھی تھیں۔ 3 فروری 2019 کی شام کو سی بی آئی نے کلکتہ کے اس وقت کے پولیس کمشنر راجیو کمار کے لاؤڈن اسٹریٹ بنگلے پر چھاپہ مارا۔ فورا ممتا راجیو کے بنگلے پر پہنچیں۔ وہ اپنے دھرمتلا میٹرو چینل پر دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کی لیڈر کے طور پر 26 دن کا روزہ رکھا تھا۔ ممتا کا دھرنا پروگرام 5 فروری دوپہر تک جاری رہا۔ راجیو کو سپریم کورٹ میں تحفظ ملنے کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا ۔

ممتا 29 اور 30 ​​مارچ کو دوسری مرتبہ وزیر اعلی کے طور پر دھرنے پر بیٹھی تھیں۔ ریڈ روڈ پر امبیڈکر مجسمہ کے دامن میں دھرنے کا بنیادی مسئلہ مرکز سے 100 دنوں کے کام کے واجبات کی عدم ادائیگی تھا۔ اس کے علاوہ دیگر مرکزی منصوبوں پر احتجاج کا معاملہ بھی تھا۔ اعلیٰ تعلیم کے مختلف مسائل پر نوبنو اور راج بھون کے درمیان تنازع جاری ہے۔

کیرالہ کے سی پی ایم حکومت نے راج بھون میں دھرنے کی کال دی تھی، جس میں کیرالہ کے گورنر پرریاست کے اعلیٰ تعلیم میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے ورنر پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ جن کو آپ کیرالہ سے لائے اور یہاں چائے پلائی جارہی ہے وہ بھی ہمارے پیسوں پر! ہمارا مطلب حکومت ہے۔ حکومت کا مطلب ہے ریاست کے لوگ۔ وزیر اعلیٰ نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ اگر یونیورسٹیاں گورنر اور چانسلر کے کہنے کے مطابق چلتی ہیں، تو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے وہ معاشی رکاوٹ پیدا کریں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کوئی کالج-یونیورسٹی آپ کی بات سنتی ہے، تو میں مالی رکاوٹیں پیدا کروں گی۔ پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کیسے تعلیمی ادارے چلاتے ہیں ضرورت پڑنے پر میں راج بھون کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاؤںگی۔ لیکن میں تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کرنے نہیں دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Warns Versities گورنر نے اگر من مانی کی تو یونیورسٹیوں کی مالی مدد روک دی جائے گی، ممتابنرجی

یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اس جارحانہ اعلان کے بعد گورنر بوس کیا کریں گے۔ ساتھ ہی یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہے کہ ریاست کے انتظامی سربراہ ریاست کے آئینی سربراہ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیں گی تو کیا حالات پیدا ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.