ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On NCERT ممتا بنرجی کی این سی ای آر ٹی پینل پر کی تنقید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 8:17 PM IST

ممتا بنرجی کی این سی آر ٹی پر کی تنقید کی
ممتا بنرجی کی این سی آر ٹی پر کی تنقید کی

این سی ای آر ٹی کے پینل نے تمام نصابی کتابوں میں ملک کا نام ’’انڈیا‘‘ سے ’’بھارت‘‘ کرنے کی سفارش کی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا نام ’’انڈیا‘‘رکھے جانے کے بعد ہی یہ سارے اقدامات کیوں کئے جارہے ہیں آخر کس چیز کا اتنا خوف ہے؟۔

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک نام میں دس چیزیں ہوسکتی ہیں اشوک ستون ہر کوئی استعمال کرتا ہے۔ مسئلہ کیا ہے؟۔نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ، این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے کہاکہ کئی مہینے پہلے، این سی ای آر ٹی کے پینل نے اس طرح کی ایک تجویز لکھ کر ہمیں ایک رپورٹ بھیجی تھی۔ ہم نے ابھی کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ وہ 200 سال کی تاریخ جانتے ہیں، ہم 5000 سال کی تاریخ جانتے ہیں۔ کلکتہ کولکاتابن گیا، گوہاٹی گواہاٹی بن گیا، نام بدلنے میں کیا حرج ہے؟ ہندوستان انڈیا بن گیا اب انڈیابھارت بن رہا ہے۔

G-20 سربراہی اجلاس کے بعد حالیہ آسیان پروگرام کے دعوت نامہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کا وزیر اعظم بھی کہا گیا تھا۔ جس کو لے کر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نےسخت اعتراض کیا تھا۔اس مرتبہ نصابی کتابوں میں تبدیلی کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی مرکزی تفتیشی ایجنسی کے خلاف ترنمول کانگریس کا سیاسی انتقام کا الزام کوئی نیا نہیں ہے۔ تاہم آج پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ای ڈی کے خلاف ہراساں کئے جانے کا تازہ الزامات لگائے ہیں ۔اپنی رہائش گاہ کے دفترمیں ایک پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے کہاکہ ’’ایجنسی ابھیشیک کا پیدائشی سرٹیفکیٹ مانگ رہی ہے۔ جانچ ایجنسی نے ان کے والد سے 40-42 سال پہلے کے کاغذات طلب کئے ہیں۔ ابھیشیک 1987 میں پیدا ہوئے تھے۔ اور 1982-83 کے پیپرز دینے کا کہہ رہے ہیں!

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کے گھر پر ای ڈی کے چھاپہ پر ممتا بنرجی برہم

ابھیشیک کوایجنسیلپس اینڈ باؤنڈز کو بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی بنیاد پر ابھیشیک، ان کے والد امیت بنرجی، ماں لتا بنرجی اور بیوی روجیرا نرولا بنرجی کو ای ڈی نے طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.