ETV Bharat / state

ارکان پارلیمان کی معطلی سے ممتا بنرجی برہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 7:28 PM IST

ارکان پارلیمان کی معطلی سے ممتا بنرجی برہم
ارکان پارلیمان کی معطلی سے ممتا بنرجی برہم

Mamata Banerjee Slam Central Govt وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ترنمول کانگریس سمیت حزب اختلاف کے ممبران کی معطلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ اس پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہوں، جمہوریت کی جگہ آمریت نے لےلیا ہے۔

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی منگل کو اپوزیشن اتحاد’’انڈیا‘‘کی میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں. اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ان سے ملاقات کرنے والی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سات مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکی ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق وہ ایک ساتھ اتنے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر ناراض ہیں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہئے.میں خوش قسمت ہوں کہ میں اب ممبر پارلیمنٹ نہیں ہوں۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری پارلیمنٹ معطل ہے۔ آمریت چل رہی ہے۔ جمہوری عمل کا تحفظ بہت ضروری ہے۔

پیر کو سرمائی اجلاس کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تقریر کے درمیان میں، اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے حفاظتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں اپوزیشن کے 78 اراکین پارلیمنٹ معطل

کانگریس لیڈر ادھیر کو گزشتہ اجلاس میں بھی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر لوک سبھا میں معطل کر دیا گیا تھا۔ اس مرتبہ بھی انہیں معطل کر دیا گیا۔ معطل ارکان کی فہرست میں ترنمول کے کلیان بنرجی، اپروپا پوتدار، پرسون بنرجی، سنیل منڈل، سوگت رائے، کاکالی گھوش دستیدار، پرتیما منڈل، اسیت مل، شتابدی رائے شامل ہیں۔

دوسری طرف سی پی ایم کے سرکردہ رہنما سجن چکرورتی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمان کی معطلی افسوسناک ہے۔حکومت ارکان پارلیمان کو معطل کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔اس سے صرف جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.