ETV Bharat / state

Mamata On Rahul Gandhi راہل گاندھی کی خبر سن کر خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 5:35 PM IST

راہل گاندھی کی خبر سن کر خوشی ہوئی:وزیراعلیٰ ممتابنرجی
راہل گاندھی کی خبر سن کر خوشی ہوئی:وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ سپریم کورٹ سے راہل گاندھی کے سلسلے میں جو خبر آئی ہے اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں ایک بار دیکھ کر مجھے خوشی ہوگی۔

کولکاتا: پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی رکنیت معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ عدالت اعظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد راہل گاندھی کے پاس ایم پی عہدہ واپس آسکتا ہے۔ عدالت کے اس حکم پر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں بطور رکن پارلیمان دیکھنا خوشی کی بات ہوگی۔ پارلیمنٹ میں ان کی واپسی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت میں جمہوریت کو مضبوطی ملے گی۔ اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی ایک پارٹی کی من مانی نہیں چلے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مودی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سنائی گئی دو سال کی سزا پر جمعہ کو روک لگا دی گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد انہوں نے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔بنچ کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس گاوائی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے مجرمانہ ہتک عزت (راہل گاندھی کو) کی سزا کے طور پر تعزیرات ہند کے تحت زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا سنانے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں سزا اور جرمانہ دونوں کی دفعات ہیں۔


سپریم کورٹ نے 21 جولائی کو پورنیش مودی اور گجرات حکومت کو کانگریس لیڈر مسٹر گاندھی کو 'مودی سرنیم' پر ان کے ریمارک کے لئے مجرمانہ ہتک عزت کا مجرم ٹھہرائے جانے کے خلاف ان کی خصوصی چھٹی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Conviction Stayed یہ انصاف کی جیت ہے، کانگریس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

15 جولائی 2023 کو گجرات ہائی کورٹ کے 7 جولائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا جس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا جس میں کانگریس لیڈر کو 2019 کے تبصرے کے لیے مجرمانہ ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.