ETV Bharat / state

Mamata on Odisha Train Accident وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 12:49 PM IST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے اڈیشہ ٹرین حادثے کو انجام دینے والوں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ چند لوگ پورے معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

کولکاتا: وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اوڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثے میں مغربی بنگال کے 103 لوگ ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 86 لاشیں ملی ہیں۔ تاہم اس ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی کل تعداد 288 ہو گئی۔ بہت سے لوگ اب بھی اوڈیشہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردہ خانے میں لاوارث لاشوں کا ڈھیرلگا ہوئی ہیں۔ ابھی تک 83 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن یہ خوفناک حادثہ کیسے ہوا؟ قتل یا غفلت؟ مین لائن ٹرین لوپ لائن میں کیسے داخل ہوئی؟ ریلے روم میں کیا ہے؟ ان سب سوالوں کے جواب کا انتظار ہے۔ پورا ملک اس کے انتظار میں ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج کہا کہ اگر یہ مجرمانہ معاملہ ہے تو سی بی آئی کی ٹیم کچھ کرے گی؟ پلوامہ نہیں دیکھا گیا، اس وقت کے گورنر نے کیا کہا۔ آج بھی معاملے کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے کی کوئی حقیقی جانچ نہیں ہوئی۔ سب صاف ہو گیا! کوئی ثبوت نہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سچائی سامنے آئے۔ پورا ملک سچائی جاننے کے لئے بے چین ہے اور مرکزی حکومت نے سی بی بی کی ٹیموں کو کولکاتا بھیج رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے اہلکار ریاست کے میونسپلٹیوں میں چھاپہ ماری مہم چلا رہے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اڈیشہ ٹرین حادثے سے زیادہ ضروری میونسپلٹیوں میں چھاپہ ماری ہے جہاں کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا، کئی اپوزیشن جماعتوں نے ریلوے سیفٹی کے کمشنر کی طرف سے اپنی رپورٹ دینے سے پہلے سی بی آئی جانچ کا اعلان کرنے پر مرکز کو نشانہ بنایا۔ ریلوے سیفٹی کمیشن (ریلوے سیفٹی کمیشن) کی جانچ سی بی آئی کو کیوں دی جا رہی ہے؟ ممتا بنرجی پہلے ہی اس پر سوال اٹھا چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.