ETV Bharat / state

Mamata Congratulates Indian Athletes ممتا نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 8:11 PM IST

ممتا نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
ممتا نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو چین میں منعقد ہو رہے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہانگزو میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں کے دوسرے دن بھی ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اب تک 10 تمغے جیت چکے ہیں۔

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رودرانک بالا صاحب پاٹل، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور دیویانش سنگھ پنوار کو آج 10 میٹر ایئر رائفل مردوں کے ٹیم ایونٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔

  • India's winning streak continues on the 2nd day of the ongoing 19th Asian Games at Hangzhou (China) with a medal tally of 10 now!

    Heartiest congratulations to Rudrankksh Balasaheb Patil, Aishwary Pratap Singh Tomar and Divyansh Singh Panwar for setting a new world record and…

    — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) September 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے آدرش سنگھ، انیش بھان والا اور وجے ویر سدھو کو مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں ملک کے لیے ایک اور کانسہ کا تمغہ جیتنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مینس فور اور مینس کواڈرپل اسکلس ٹیموں کو مزید دو کانسہ کے تمغے حاصل کرنے پر مبارکباد۔ ملک کی شان و شوکت بڑھانے کے لیے آپ کی مستقبل کی تمام کوششوں میں آپ کے لیے نیک خواہشات۔

یہ بھی پڑھیں:India Win Gold In Asian Games Cricket بھارتی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا

مغربی بنگال میں قائد حزب اختلاف سبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ ہماری روئنگ ٹیموں کو آج دو اور کانسہ کے تمغے جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم کو ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ مغربی بنگال کے ہمارے اپنے ٹئٹس سادھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس اہم موقع پر جیتنے کے لیے تمام لڑکیوں کو مبارکباد۔.

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.